ہوپ مین ٹینس کپ کی امکانی برخاستگی دل شکن: سرینا

   

پرتھ ۔ 6 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہوپ مین ٹینس ٹورنمنٹ کے امکانی اختتام پر اکثر ٹینس کھلاڑیوں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ہوپ مین کپ کے زیراہتمام گزشتہ تین دہائیوں سے منفرد انداز میں مکسڈ ٹورنمنٹ منعقد کئے جاتے رہے ہیں۔ افسانوی ٹینس اسٹار سرینا ولیمس ہوپ مین کپ ختم کئے جان کے امکان پر سخت صدمہ کا اظہار کیا اور مکسڈ ٹینس کے اس دلچسپ باب پر ختم شد کی مہر کو دل توڑ دینے والا واقعہ قرار دیا۔ سوئس کو معروف ٹینس جوڑی راجر فیڈرر اور بیلنڈا بینچک نے ہفتہ کو منعقد فائنل میں جرمن جوڑی الیگزینڈر زویریو اور اینجلک کربر کو پرتھ کے شائقین سے کھچاکھچ بھرے اسٹیڈیم میں شکست دی۔ یہ تین دہائیوں سے مقبول ہوپ مین کپ کا آخری مقابلہ سمجھا جارہا ہے تاہم باور کیا جاتا ہے کہ ایک نئی اے ڈی ٹیم کی راہ ہموار کرنے کیلئے یہ ٹورنمنٹ برخاست کیا گیا ہے۔