سرپور ٹاون۔ 11 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرپور ٹاون منڈل کے ہوڈکلی لفٹ اریکیشن کے 2 ٹرانسفارمرس کو نامعلوم افراد کی جانب سے سرقہ کر لیا گیا۔ اس کی اطلاع ملتے ہی ہوڈکلی لفٹ اریکیشن چیئرمین عبدالرشید نے لفٹ اریگیشن پہنچ کر حالات کا تفصیلی طور پر جائزہ لیا۔ اس موقع پر لگ بھگ 20 لاکھ روپیوں کی لاگت کے دو لفٹ اریکیشن ٹرانسفارمرس کا نامعلوم افراد کی جانب سے سرقہ کرنے کی تصدیق ہوئی۔ بعد نماز جمعہ ہوڈکلی لفٹ اریکیشن چیئرمین عبدالرشید نے سرپور ٹاون پولیس اسٹیشن پہنچ کر سب انسپکٹر اف پولیس کملاکر سے ملاقات کرتے ہوئے 2 ٹرانسفارمرس کی لاگت لگ بھگ 20 لاکھ روپیوں کی چوری ہونے کی تحریری طور پر شکایت کی ، اس موقع پر سرپورٹاون سب انسپکٹر اف پولیس کملاکر نے کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا اغاز کر دیا۔