ہو سکتا ہے دنیا کی 10 فی صد آبادی کورونا سے متاثر ہوچکی ہو: ڈبلیو ایچ او

   

Ferty9 Clinic

نیویارک: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ دنیا کی 10 فیصد آبادی کورونا وائرس سے متاثر ہو چکی ہو۔عالمی ادارہ صحت کے ہیلتھ ایمرجنسی پروگرام کے سربراہ مائیک ریان نے پیر کو ایک بیان میں کہا کہ ایجنسی کے اندازے کے مطابق اس وقت تک دنیا میں 76 کروڑ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔اْن کے بقول یہ تعداد رپورٹ ہونے والے کیسز سے 20 گنا زیادہ ہے۔ ایجنسی کے مطابق اب بھی دنیا کے 90 فی صد افراد کورونا سے متاثر ہو سکتے ہیں۔جنیوا میں ادارے کے 34 رکنی ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے مائیک ریان نے کہا کہ ہر ملک میں یہ تعداد مختلف ہے مگر دنیا بھر میں ایک بڑی اکثریت ابھی بھی خطرے میں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ “ہم ایک مشکل صورت حال کی جانب بڑھ رہے ہیں۔”پیر کو امریکہ کی جانز ہاپکنز یونی ورسٹی کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد ساڑھے تین کروڑ سے بڑھ گئی ہے جب کہ کورونا وائرس کی وجہ سے مرنے والے افراد کی تعداد 10 لاکھ سے بڑھ چکی ہے۔