حیدرآباد/25 فروری ( سیاست نیوز) اقلیتی طبقہ کے افراد کو مختلف شعبوں اور گھریلو صنعت میں مہارت اور امداد سے متعلق ہُنر ہاٹ اسکیم پر تلنگانہ میں عمل کا جائزہ لینے مرکزی وزیر اقلیتی امور مختار عباس نقوی 27 فروری کو حیدرآباد کا دورہ کریں گے۔ وہ این ٹی آر اسٹیڈیم میں ہُنر ہاٹ پروگرام کا افتتاح کرینگے جس کے تحت مختلف اسٹالس قائم کئے جارہے ہیں جو دراصل خود روزگار اسکیمات کا حصہ ہیں۔ تقریب میں مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی اور وزیر داخلہ محمد محمود علی مہمانان خصوصی ہوں گے۔ ریاستی وزیر سرینواس یادو اور دیگر عوامی نمائندے مہمانان اعزازی ہونگے۔ قومی اقلیتی کمیشن کی کارگذار صدرنشین شہزادی بیگم اور بی جے پی ارکان اسمبلی شرکت کریں گے۔ سنٹرل وقف کونسل رکن حنیف علی نے بتایا کہ ہُنر ہاٹ کے تحت اقلیتی امیدواروں کو مہارت کے مختلف شعبوں میں حوصلہ افزائی کی جاتی ہے تاکہ وہ اپنے ہُنر سکے خود مکتفی ہوسکیں۔ر