ہٹلر کی تقاریر کا ہراج

   

برلن : نازی ڈکٹیٹر اڈالف ہٹلر کی ہاتھ سے تحریر کردہ تقریری نکات جمعہ کو میونخ میں منعقدہ ہراج میں فروخت کئے گئے ۔ حالانکہ یہودی گروپوں نے سخت تشویش کا اظہار کیا کہ اس سے نئے زمانے کے نازی پیدا ہوسکتے ہیں ۔ ہرمن ہسٹوریکا آکشن ہاؤز نے ہٹلر کی تحریر کے فروخت کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ان کی تاریخی اہمیت ہے ۔ یہ تمام تقاریر دوسری جنگ عظیم پھوٹ پڑنے سے قبل تحریر کئے گئے تھے ۔ ان تمام دستاویزات کو گمنام بولی دہندگان کو شروعاتی قیمتوں سے کہیں بھاری قیمت پر فروخت کیا گیا ۔ ایک تقریر پر 40,300 ڈالر کی اعظم ترین قیمت حاصل ہوئی ۔