ہڈیوں اور جوڑوں کے عارضہ میں مبتلا مرد و خواتین کیلئے آج مفت معائنہ

   

آرتھوکیر اسپیشالیٹی کلینکس کی پیشکش ، مفت ادویات ،ا ستفادہ کا بہترین موقع
حیدرآباد ۔ 19 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : آج کل اکثر مرد و خواتین میں ہڈیوں کے کمزور ہونے اور جوڑوں کے درد کی شکایت عام ہے جو جسم میں کیلثیم ، وٹامن ڈی کی کمی یا پھر بڑھتی عمر کے نتیجہ میں پیدا ہوتی ہیں جس کیلئے کئی معائنے کروانے اور ادویات استعمال کرنا ضروری ہوجاتا ہے ۔ بعض صورتوں میں سرجری لازمی ہوجاتی ہے۔ ایسے میں عوام بالخصوص بزرگ افراد کی سہولت کی خاطر آرتھوکر اسپیشالیٹی کلینک لکڑی کا پل حیدرآباد میں 20 جولائی جمعرات کو فری ( مفت ) جنرل میڈیسن اینڈ آرتھو پیڈکس کلینک کا شام ساڑھے پانچ بجے تا رات ساڑھے آٹھ اہتمام کیا گیا ہے۔ اس کلینک میں ڈاکٹر ٹی وی کرشنا نارائن ایم بی بی ایس ڈی آرتھو ایم ایس آرتھو ، ایف این بی اسپائن سرجری کنسلٹن آرتھو اسپائن سرجن ، ڈاکٹر عابد علی خاں ایم بی بی ایس ( ایم ایس آرتھو ) اور ڈاکٹر صبا خان ایم بی بی ایس ایم ڈی جنرل میڈیسن مریضوں کا مفت معائنہ کریں گے ۔ ادویات بھی مفت دی جائیں گی ۔ اس کے علاوہ مفت بون میارو ڈنیٹسی (BMD) بھی کیا جائے گا ۔ اس کلینک میں تقریبا 19 معائنے جن کی قیمت 3500 روپئے ہے صرف 1500 روپئے میں کئے جائیں گے ۔ ان ٹسٹوں میں ایروتھرو سائٹ سیڈی منٹیشن ریپ ESR ، HBa1c ، CBP ، RFT ، LFT ، تھائیرائیڈ پروفائل ، لپیڈ پروفائل جیسے معائنے شامل ہیں ۔ اسی طرح ارتھرائٹس پر وفائل جس میں ای ایس آر ، سی بی بی ، آر بی ایس ، آر اے ، سی آر پی سیرم یورک ایسڈ ، سیرم کلیثیم اور ASO titre شامل ہیں ۔ جن کی اصل قیمت 2500 روپئے ہے اس کلینک میں صرف 1200 روپئے میں کئے جائیں گے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9100602007 اور 9849082074 پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔