ہڑتالی جونئیر پنچایت سکریٹریز سے اظہار یگانت

   

ظہیرآباد /10 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)جونئیر پنچایت سیکریٹریز کی خدمات کو باقاعدہ بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے منڈل پرجا پریشد ظہیرآباد کے احاطہ میں گزشتہ 12 دنوں سے جاری ہڑتال آج 13 ویں دن میں داخل ہوئی ہے ۔کانگریس لیڈر و معاون رکن مگڑم پلی منڈل پرجا پریشد ارشد الزماں پٹیل کی قیادت میں کانگریس پارٹی کے ایک وفد نے جونئیر پنچایت سیکریٹریز سے خیرسگالی ملاقات کرتے ہوئے ہڑتالیوں سے اظہار یگانگت کیا ۔ اس احتجاجی دھرنے میں پرینکا گونڈا ریڈی ایم پی پی مگڑم پلی ، محمد مقصود وائس ایم پی پی ، گوویند ریڈی ، گوپال سابق سرپنچ ، چندر سنگھ صدر ایس ٹی سیل ، روپ سنگھ ، سنیتا سرپنچ ، وٹھل گوڑ ، وینکٹ ریڈی ، موہن ریڈی ، محمد غفار ، محمد جاوید اور دیگر نے اپنی شرکت درج کرائی ۔