ہڑتال ختم کرنے ملازمین سے ٹھاکرے کی درخواست

   

اورنگ آباد : وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے مہاراشٹر اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (ایم ایس آر ٹی سی) کے ہڑتال کرنے والے ملازمین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنا احتجاج ختم کردیں، جس سے عام لوگوں، خاص طور پر غریبوں کو بہت زیادہ تکلیف ہو رہی ہے ۔ جبکہ ٹریڈ یونین ایم ایس آرٹی سی کے ریاستی حکومت کے ساتھ انضمام کے اپنے مطالبات پر اٹل ہیں اور ان کی ہڑتال جاری ہے ۔اورنگ آباد ضلع میں تمام ڈپومیں سناٹاہے جبکہ پرائیویٹ ٹرانسپورٹر سڑکوں پراپنی بسیں چلانے لگے ہیں۔ ریاستی حکومت نے بمبئی ہائی کورٹ میں ہڑتال کرنے والے ملازمین کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی، عدالت نے یونینوں کو جمعہ تک جواب دینے کی ہدایت دی تھی۔ ریاست کے تمام 250 بس ڈپو پر ملازمین ہڑتال پر ہیں۔ ایم ایس آر ٹی سی نے اب تک ریاست بھر میں 918 ملازمین کو معطل کیا ہے ۔