حیدرآباد ۔ /8 ڈسمبر (سیاست نیوز) آر ٹی سی ہڑتال کے دوران نامعلوم زہر پینے کے نتیجہ میں دواخانہ میں زیرعلاج آر ٹی سی میکانیک فوت ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 30 سالہ شیخ بابا جو رانی گنج آر ٹی سی بس ڈپو میں میکانیک کا کام کیا کرتا تھا نے /8 نومبر کو نامعلوم زہر پی لیا تھا ۔ شیخ بابا کو خانگی ہاسپٹل میں شریک کیا گیا تھا اور بعد ازاں اسے گاندھی ہاسپٹل میں علاج کیلئے لایا گیا تھا ۔ دوران علاج شیخ بابا آج صبح فوت ہوگیا اور پولیس میڑچل نے ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے اس کی نعش کا پوسٹ مارٹم کروایا ۔ بتایا جاتا ہے کہ آر ٹی سی ہڑتال سے دلبرداشتہ ہوکر شیخ بابا نے زہر پی لیا تھا جبکہ پولیس نے دعویٰ کیا کہ گھریلو پریشانیاں بھی خودکشی کا سبب ہوسکتی ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔