لندن: امریکی سفری پابندیاں ختم ہونے پر لندن کے ہیتھرو ایئر پورٹ سے امریکہ جانے والی دو پروازوں نے ایک ساتھ اڑان بھری۔برٹش ایئرویز اور ورجن اٹلانٹک کی پروازوں نے ایک ساتھ متوازی رن ویز سے ٹیک آف کیا۔امریکہ نے 20 ماہ سے بند اپنی سرحدیں مکمل ویکسین شدہ غیرملکیوں کیلئے آج سے کھولی ہیں۔کورونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے امریکہ نے 20 مارچ 2020 سے غیر ملکیوں کیلئے سرحدیں بند کردی تھیں۔