ہیتھرو ایرپورٹ میں ممنوعہ ملکوں کیلئے نیا ٹرمنل

   

نئی دہلی : برطانوی دارالحکومت لندن کے مصروف ہیتھرو ایرپورٹ نے منگل کو ایک مخصوص نیا ٹرمنل اُن ملکوں سے آنے والے مسافرین کے لئے کھولا ہے جنھیں کوویڈ ۔ 19 ٹرانسمیشن کے زیادہ جوکھم کے سبب ’’ریڈ لسٹ‘‘میں رکھا گیا تھا۔ اِس طرح اب ہندوستان سے برطانیہ جانے والے مسافرین کو بھی فائدہ ہوا ہے کیوں کہ انڈیا برطانوی سفر کے لئے ممنوعہ ملکوں کی فہرست میں شامل ہے۔ ٹرمنل 3 یکم جون سے کام کررہا ہے اور راست پروازوں کو اِس ٹرمنل کے ذریعہ قبول کیا جائے گا۔موجودہ طور پر حکومت برطانیہ کے ریڈ لسٹ میں 43 ممالک شامل ہیں جن میں برازیل اور جنوبی افریقہ بھی ہیں۔