ہیتھرو ایرپورٹ پر تیکنیکی خرابی کئی پروازیں منسوخ

   

Ferty9 Clinic

لندن۔ 7 اگست (سیاست ڈاٹ کام) برٹش ایرویز نے لندن سے جانے اور آنے والی کچھ پروازوں کو آئی ٹی میں پیدا ہوئی تیکنیکی خرابی کے باعث منسوخ کردیا۔ رپورٹس کے مطابق ہیتھرو ایرپورٹ جو برطانیہ کا مصروف ترین ایرپورٹ تصور کیا جاتا ہے، نے ’’سسٹمس مسئلہ‘‘ پر پروازوں کو منسوخ کیا جس سے 15000 مسافرین ایرپورٹ پر ہی پھنس گئے۔ برٹش ایرویز نے اب تک منسوخ کی گئی پروازوں کی تعداد نہیں بتائی ہے۔