ہیتی میںسڑک حادثہ‘ 21 افراد کی موت ، 30 زخمی

   

پورٹ و پرنس: آفریقی ملک ہیتی میں ایک سڑک حادثے میں 21 افراد کی موت ہو گئی اور 30 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ پبلک سیفٹی احکام نے یہ اطلاع دی۔ احکام کے مطابق یہ حادثہ چہارشنبہ کے روز ارکاہی کے کمیون میں اس وقت پیش آیا جب منی بس ایک دوسری بس سے ٹکرا گئی ،جس میں 21 افراد کی موقع پر ہی موت ہو گئی ۔ اس حادثہ میں 30 افراد زخمی ہوگئے جنہیں قریبی دواخانوں میں داخل کرایا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ابھی تک حادثے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔