واشنگٹن:امریکہ کے کیریبین ریجن کے ملک ہیٹی کے دارالحکومت پورٹ او پرنس میں مقامی گینگ نے بچوں، خواتین سمیت امریکی عیسائی مشنری کے 17 افراد کو اغوا کرلیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق اغوا کیے گئے عیسائی مشنری میں ان کے اہلخانہ کے افراد بھی شامل ہیں۔نیویارک ٹائمز اور سی این ین کی رپورٹ کے مطابق عیسائی مشنری کو اس وقت اغوا کیا گیا جب وہ ایک یتیم خانے کا دورہ مکمل کرکے واپس جار رہے تھے۔واشنگٹن پوسٹ نے رپورٹ میں کہا کہ اوہائیو سے تعلق رکھنے والی کرسچین ایڈمنسٹریز کی ایک آڈیو میں کہا گیا کہ اس گروپ سے وابستہ ’مرد، عورتیں اور بچے‘ ایک مسلح گروہ کے پاس ہیں۔آڈیو کے حوالے سے بتایا گیا کہ مشن فیلڈ ڈائریکٹر اور امریکی سفارتخانہ یہ دیکھنے کے لیے کام کر رہے ہیں کہ اس ضمن میں کیا کیا جا سکتا ہے۔آڈیو میں مغویوں کے حق میں دعاؤں کی بھی اپیل کی گئی جبکہ سی این این نے بتایا کہ متاثرین میں 14 بالغ اور 3 نابالغ شامل ہیں۔سی این این کے مطابق وہ کروکس ڈیس بوکیٹس علاقے میں یتیم خانے کا دورہ کرنے کے بعد ٹائٹینین جا رہے تھے۔دی ٹائمز نے مقامی عہدیداروں کے حوالے سے بتایا کہ مشنریوں کو ایک بس سے ایئر پورٹ کی جانب لے جایا گیا تاکہ گروپ کے کچھ ارکان کو ہیٹی میں کسی دوسری منزل پر جانے سے پہلے چھوڑ دیا تھا۔ایک ترجمان نے خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کو بتایا کہ امریکی محکمہ خارجہ ان رپورٹس سے آگاہ ہے لیکن ان کی جانب سے تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔