کنگوا : ہیٹی کے صدر جوونیل موئز کے قتل کے تقریباًدو ماہ بعد تفتیش کاروں نے وزیراعظم ایریل ہینری کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بات پبلک پراسیکیوٹر کے ذمہ دار جج کو لکھے گئے ایک خط سے سامنے آئی ہے۔ تاہم یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ ملکی وزیراعظم پر کون سے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ یہ کہا جا رہا ہے کہ اکہتر سالہ وزیراعظم نے ملکی صدر پر حملے کی رات مبینہ طور پر قتل میں ملوث ایک شخص کو کال کی تھی۔ ہیٹی کے صدر کو نامعلوم افراد نے ان کے گھر میں گھس کر قتل کر دیا تھا۔