ہیرات: شدید بارش اور سیلاب میں سات افراد ہلاک

   

کابل ۔ 5 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک افغان عہدیدار کے مطابق ملک کے مغربی صوبہ ہیرات میں ہوئی زبردست بارش اور سیلاب میں سات افراد ہلاک ہوگئے۔ جاریہ سال موسم سرما میں افغانستان میں ملک گیر پیمانے پر جو برفباری ہوئی اس کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہیکہ کئی علاقے ایک دوسرے سے منقطع ہوگئے جس سے لوگوں میں یہ خوف پیدا ہوگیا ہیکہ موسم بہار میں بھی اتنی ہلاکتیں کیونکر ہوئیں۔ جاریہ سال اب تک جملہ 63 افردا بارش اور سیلاب کی وجہ سے ہلاک ہوئے اور کئی مکانات بہہ گئے۔ دریں اثناء ہیرات کے وفاقی ڈیساسٹر اور ہیومانیٹرین ڈائرکٹر حامد مباریز نے بتایا کہ اچانک آئے سیلاب میں آٹھ افراد جو اپنی کاروں میں سفر کررہے تھے، بہہ گئے جن میں سات افراد ہلاک ہوگئے اور ایک فرد بچ گیا لیکن وہ شدید طور پر زخمی ہے۔ مارچ میں بھی آئے سیلاب میں سات افراد بشمول پانچ بچے ہلاک ہوئے تھے۔