نئی دہلی، 2 دسمبر (یواین آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے الزام لگایا ہیکہ جب بی جے پی حکومت کو نیشنل ہیرالڈ کیس میں ان کی پارٹی کو نشانہ بنانے کیلئے کچھ نہیں ملا تو ایک سازش کے تحت کانگریس قائدین کے خلاف نئی ایف آئی آر درج کی گئی۔ منگل کو سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کھرگے نے کہا کہ 12 سال بعد کانگریس پارٹی کو نشانہ بناتے ہوئے ایک پرانے معاملے میں گاندھی خاندان کے خلاف اچانک نئی ایف آئی آر درج کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایسا صرف اس لئے ہوا کہ مودی حکومت اور ای ڈی کے پاس نئے الزامات کا اسٹور ختم ہوگیا۔ جب حقائق کم پڑگئے تو ڈرامے حاوی ہوگئے۔
اور کچھ مقدمے نئے سرے سے لگائے گئے اور مخالفین کو پھنسانے کی کوشش کی۔ یہ نئی ایف آئی آر اسی سازش کا حصہ ہے ۔ کھرگے نے کہاکہ “ہمیں یقین ہے کہ عدلیہ اس سیاسی انتقام اور ہراساں کرنے کی لایعنی کوشش کو سمجھے گی۔”