ہیرا گولڈ گروپ کی 55 جائیدادیں قرق کرنے کی اجازت

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ /4 جولائی (سیاست نیوز) محکمہ قانون نے ہیرا گولڈ دھوکہ دہی معاملہ کی تحقیقات کررہی سی سی ایس پولیس کو کمپنی کی 55 جائیدادیں قرق کرنے کی اجازت دیدی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ جائیدادیں ہیرا گولڈ گروپ کی ایم ڈی نوہیرا شیخ کی ہیں اور ان کی مالیت 300 کروڑ سے زائد ہے ۔ حالیہ دنوں سی سی ایس نے نوہیرا شیخ اور اس کے ساتھیوں کے خلاف عدالت میں چارج شیٹ داخل کی تھی ۔ تحقیقات کے دوران پتہ لگا تھا کہ ہیرا گولڈ کمپنی کی جائیدادیں تلنگانہ ‘ آندھراپردیش ‘ کرناٹک ‘ مہاراشٹرا و دیگر ریاستوں میں ہیں جبکہ ایک اسٹار ہوٹل کیرالا کے شہر کوچی میں ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ پولیس نے پتہ لگایا تھا کہ ہیرا گولڈ کی جائیدادیں مہاراشٹرا کے تھانے باندرا ‘ کرلا وغیرہ میں ہیں جن میں 20 قیمتی فلیٹ شامل ہیں ۔ سی سی ایس نے حکومت کو مکتوب روانہ کرکے نوہیرا شیخ کی جائیدادیں قرق کرنے کی اجازت طلب کی تھی ۔ اس درخواست کو محکمہ قانون نے قبول کرکے قرقی کی اجازت دیدی ۔