ہیروشیما اور ناگا ساکی کے شہیدوں کو خراج عقیدت

   

پٹنہ : دار الحکومت پٹنہ میںہیروشیما ناگاساکی بم حملوں میں شہیدوں کی یاد میں سبکدوش آئی اے ایس آنند وردھن سنہا کی صدارت میں سماجی کارکنان اور ریٹائرڈ افسران کا اجتماع منعقد ہوا جس میں سامراجی طاقتوں کے ذریعہ جاپان کے شہر ہیروشیما پر06 اگست 1945 اور ناگا ساکی شہر پر 9 اگست کو ایٹم بم گرانے کے دل دہلانے او رخوفناک واقعات میں لاکھوں شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ان کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ۔اس موقع پر آنند وردھن سنہا سمیت دیگر مقررین نے ان واقعات کو انسانیت پر انتہائی بدنما داغ قرار دیا ۔ اس کے ساتھ ہی عالمی برداری سے درخواست کی گئی کہ وہ ٹھوس اور موثر کاروائی کو یقینی بنائے تاکہ مستقبل میں اسطرح کے بیہمانہ قتل عام جس میںلاکھوں معصوم جانیں ضائع ہوئیں ان کا اعاد نہ ہو ۔پروگرام میں سابق آئی اے ایس نویدتا رائے ، جی ایس پرساد، پروفسیر نیلم سنہا ، مسز رشمی سنہا ، سابق ایڈیشنل کلکٹر ستیندر کمار پرساد ، سابق انڈر سکریٹری گیا نیندر کمار ، رام ویشنو رائے ، سماجی کارکن منموہن کرشنا ، ہوی ناتھ ، سداماکمار ، شیوانی ، وشوجیت سنگھ سمیت معزز شخصیات موجود تھیں۔