ہیروں کے تاجر نے 15 منزلہ عمارت سے چھلانگ لگادی

,

   

ممبئی 18 فروری (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی ممبئی کے اوپیرا ہاؤز علاقہ کی ایک 15 منزلہ عمارت سے 61 سالہ ڈائمنڈ کے تاجر نے مبینہ طور پر چھلانگ لگادی۔ پولیس نے بتایا کہ دھیرین بھائی چندر کانت شاہ نے صبح 9.30 بجے پرساد چیمبر کی چھت سے چھلانگ لگادی جنھیں فوری طور پر قریبی ہاسپٹل سے رجوع کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انھیں مردہ قرار دیا۔ نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے وسطی ممبئی کے سرکاری جے جے ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ پولیس کو اس عمارت میں شاہ کے دفتر سے دو سطری خودکشی نوٹ بھی برآمد ہوا ہے جس میں اُنھوں نے اس انتہائی اقدام کے لئے خود کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ پولیس اس بات کی تحقیقات کررہی ہے کہ آیا شاہ مالی نقصانات کے باعث دباؤ کا شکار تھے۔ پولیس نے حادثاتی موت کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔