ہیری اور میگھن کا بیٹا ’شہزادہ‘ کیوں نہیں بن سکتا؟

   

کیلیفورنیا: برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے حال ہی میں ٹی وی میزبان اوپرا ونفرے کو طویل انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ شاہی محل نے ان کے بیٹے کو شہزادے کا لقب نہیں دیا۔میگھن مارکل اور شہزادہ ہیری کا مذکورہ انٹرویو 7 مارچ کو امریکہ اور 8 مارچ کو برطانیہ میں نشر کیا گیا جب کہ مذکورہ انٹرویو کو دنیا بھر میں متعدد ٹی وی نیٹ ورکس نے بھی چلایا۔میگھن مارکل اور شہزادہ ہیری نے انٹرویو میں شاہی محل میں خود کو پہنچنے والی تکالیف کا ذکر کیا تھا۔انٹرویو میں میگھن مارکل نے بتایا تھا کہ شاہی محل نے 2019 میں ان کے ہاں پیدا ہونے والے بیٹے ’آرچی‘ کو شہزادے کا لقب دینے سے انکار کیا جب کہ ان کے ہاں بچے کی پیدائش سے قبل ہی ان کی رنگت سے متعلق چہ میگوئیاں شروع کی گئی تھیں۔