ہیر سیلون ، لانڈری شاپس اور دھوبی گھاٹس کو مفت برقی سربراہی ، چیف منسٹر کا اعلان

   

حیدرآباد : چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے اپنے وعدہ کی تکمیل کرتے ہوئے اتوار کی رات ریاست بھر کے ہیر ڈریسنگ سیلون ، لانڈری شاپس اور دھوبی گھاٹس کوہر ماہ 250 یونٹس تک معیاری مفت برقی سربراہ کرنے کا اعلان کیا ہے جس پر یکم اپریل سے عمل ہوگا ۔ راجکا اور نائی برہمن طبقات کی جانب سے قبل ازیں اس سلسلہ میں نمائندگی کی گئی تھی جس کا جائزہ لینے کے بعد چیف منسٹر نے آج مفت برقی سربراہ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ پرنسپال سکریٹری بی سی ویلفیر بی وینکٹیشم نے اس ضمن میں ضروری احکامات جاری کئے ۔ اس فیصلہ کے تحت ہیئر ڈریسیس اور دھوبی اپنے پیشہ کیلئے عصری الیکٹرک آلات کا استعمال کرسکیں گے جس سے ان پر جسمانی محنت کے علاوہ مالی بوجھ بھی کم ہوگا ۔