واشنگٹن : سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹ پارٹی کی رہنما ہیلاری کلنٹن کو بدعنوان قرار دے دیا۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ 2016 ء کے انتخابات میں ہیلاری کلنٹن نے جاسوسی کی تھی، ملک کے صدارتی انتخابات میں آج تک جتنے بھی امیدوار میدان میں آئے ان میں سب سے زیادہ بدعنوان لیڈر ہیلاری کلنٹن ہیں۔ ٹرمپ نے ہیلاری کے اقدامات پر امریکی میڈیا کی خاموشی کی مذمت کی۔