ہیلاری کلنٹن کا گجرات کا2 روزہ دورہ

   

گاندھی نگر:امریکہ کی سابق وزیر خارجہ ہیلاری کلنٹن آج اتوار سے گجرات کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ اس دوران کلنٹن سماجی کارکن اور گاندھی وادی ایلا بھٹ کی جانب سے قائم ’سیلف امپاورڈ ویمن ایسوسی ایشن‘ کے ایک پروگرام میں بھی حصہ لیا۔ اس تنظیم کو ’سیوا‘ کے نام سے جاناجاتا ہے۔ایلا بھٹ کا گزشتہ سال نومبرمیں دیہانت ہوگیا تھا۔ ’سیوا‘ کے پروگرام کنوینر رشمی بیدی نے کہا کہ ہیلاری کلنٹن احمدآباد میں بھٹ کو خراج پیش کیا اور اتوار کو شہر میں ’سیوا‘ کے ارکان سے ان کے ہیڈکوارٹر میں بات چیت کریں گی۔ انہوں نے بتایا کہ ’سیوا‘ کی دیہی پہل کے تحت کلنٹن پیر کو سریندر نگر ضلع کا دورہ کریں گی۔