ہیلت ملازمین کو لاپرواہی کے خلاف انتباہ

   

نظام آباد میں ضلع کلکٹر نارائن ریڈی کی ویڈیو کانفرنس

نظام آباد :21؍ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ضلع کلکٹر مسٹر نارائن ریڈی نے محکمہ صحت کے عہدیداروں کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کیااور اس موقع پر کہا کہ سرکاری دواخانوں میں ڈیلیوری کو یقینی بنانے کیلئے بنیادی طور پر ڈاکٹرس اور عملہ دلچسپی کے ساتھ کام کریں ۔ ضلع کلکٹر نارائن ریڈی نے کہا کہ ماہ نومبر میں ضلع میں جملہ 2724 زچگیاں ہوئے ان میں 57 فیصد سرکاری دواخانہ میں 43 فیصدخانگی دواخانہ میں زچگیاں ہوئی اور یہ اعداد و شمار سابق سے بہتر ہے لیکن اور بھی تبدیلیاں ناگزیر ہے ۔ ضلع کلکٹر نارائن ریڈی نے کہا کہ سرکاری دواخانوں میں کم از کم 65 فیصد زچگیاں ہونی چاہئے اور اس نشانہ کی تکمیل کیلئے منصوبہ بند طریقہ سے پرائمری ہیلت سنٹر کے میڈیکل آفیسر اور ان کا عملہ کو کام کرنے کی اور اب تک جو کام نہیں ہوا اس کی وجوہات بھی دریافت کی ۔ اس ماہ کے آخر تک نشانہ کی تکمیل کیلئے کام کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے لاپرواہی برتنے والے افراد کے خلاف کارروائی کرنے کا انتباہ دیا ۔ محکمہ صحت عامہ کی جانب سے بڑے پیمانے پر تبدیلیاں عمل میں لانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں اور اسی کیلئے بنیادی طور پر کرنے کی ضرورت ہے ۔ ضلع کلکٹر کہا کہ نظام آباد جنرل ہاسپٹل اور آرمور بودھن کے سرکاری دواخانہ میں تمام سہولتیں دستیاب ہے لہذا ہر ڈیلیوری کو دواخانہ میں کرنے کیلئے کام کریں اور عوام میں اعتماد کی بحالی کیلئے اقدامات کرتے ہوئے آشا ورکرس ، اے این ایم کام کریں ۔ حاملہ خواتین سرکاری دواخانہ کے بجائے خانگی دواخانہ کو کیوں ترجیح دے رہے ہیں اس بارے میں جائزہ لیتے ہوئے خامیوں کو دور کرتے ہوئے بہتر سے بہتر سہولتیں فراہم کریں ۔