بھینسہ میں شعور بیداری پروگرام ، ضلع ایس پی کا اظہارِ خیال
بھینسہ: بھینسہ ڈیویڑن کنٹالہ پولیس اسٹیشن حدود میں قومی شاہراہ 61 ارلی x روڈ پر ضلع ایس پی سی ایچ پراوین کمار نے ہیلمٹ شعور بیداری پروگرام منعقد کرتے ہوئے گاڑیوں کی تنقیح کی اور کہا کہ ہر موٹرسائیکل سوار کو ٹریفک قواعد کی مکمل پابندی کرتے ہوئے سفر کے دوران موٹر گاڑی RC ، انشورنس ، اور ڈرائیونگ لائیسنس ہونا بے حد ضروری ہے اور جن کے پاس لائیسنس نہیں ہے ان کے گاڑیوں کو ضبط کرتے لائیسنس کی اجرائی عمل میں آنے کے بعد ہی ضبط شدہ موٹر گاڑیاں واپس دی جائیں گی ۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ ہر شہری جو گاڑی لے کر مکان سے نکلتا ہے اُسے ہیلمیٹ پہن کر ہی باہر نکلنا چاہئے ورنہ ہیلمٹ کے عدم استعمال پر جرمانے عائد کئے جائیں گے ۔ انھوں نے کہا کہ ہیلمیٹ خریدی کے دوران معیاری بی آئی ایس مارک ہیلمٹ خریدنا چاہیے جس کے استعمال سے حادثات کے دوران انسانی زندگی خطرہ سے محفوظ رہے کیونکہ ہیلمٹ بطور انسانی زندگی کے تحفظ کی ذمہ دار ہوتی ہے اور ہیلمیٹ کو سر پر ایک بوجھ ہرگز نہ سمجھے ۔ ضلع ایس پی نے بتایاکہ حال ہی میں یہ اطلاع ملی ہے کہ کچھ افراد ہیلمٹ کے عدم استعمال یا کسی سڑک حادثے میں سر پر چوٹ لگنے سے موت واقع ہوگئی جس کی وجہ سے اُن کے افراد خاندان کو بہت بڑے نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ سڑک حادثات میں سر کی چوٹ سے اموات کا تناسب موٹرسائیکل سواروں کا بہت ذیادہ ہے اس پروگرام میں کنٹالہ ایس آئی سریکانت ، ٹریننگ ایس آئی شریف کے علاوہ پولیس جوان اور دیگر موجود تھے۔