ہیلمٹ کے عدم استعمال پر پولیس کے جرمانے

   

یلاریڈی /7 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) یلاریڈی مستقر کے شیوار پر پولیس نے خصوصی مہم کے دوران ہیلمٹ کا استعمال نہ کرتے گاڑی چلانے والوں پر جرمانہ عائد کیا ۔ سب انسپکٹر مسٹر کمار راجنا ای چالان کے ذریعہ جرمانہ کیا ۔ منڈل لنگم پیٹ سب انسپکٹر مسٹر سکھیندر ریڈی نے منڈل کے شٹ پلی سنگاریڈی پر روڈ سیفٹی پروگرام کے تحت عوام کو شعور دلایا ۔ کار چلانے والوں کو ہمیشہ سیٹ بیلٹ لگانے ، بائیک راں کو ہیلمٹ لگانے کی تاکید کی ۔ شراب خوری کرکے ہرگز گاڑی نہ چلانے کا مشورہ دیا ۔ ورنہ سخت کارروائی کی جائے گی ۔ اس موقع پر پولیس عملہ موجود تھا ۔