ہیلمیٹ کے استعمال سے جانوں کا تحفظ : ٹرافک انسپکٹر نارائن ریڈی

   

شمس آباد ۔ 13 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : شمس آباد کے موضع تونڈ پلی میں ٹرافک پولیس کی جانب سے ضلع پریشد ہائی اسکول میں ٹرافک پر شعور بیداری کیمپ منعقد کیا گیا ۔ جس میں ٹرافک انسپکٹر نارائن ریڈی نے شرکت کرتے ہوئے طلباء کو بتایا کہ سڑکوں پر گاڑی چلانے والے تمام افراد ہیلمیٹ کا استعمال ضرور کریں ۔ جس سے حادثہ کے موقع پر جان بچ سکتی ہے اور سر محفوظ رہتا ہے ۔ بغیر ہیلمیٹ کے سفر کرنے پر سر پر زخم آنے سے موت بھی ہوسکتی ہے ۔ کار چلانے والے تمام ڈرائیورس سیٹ بیلٹ کا استعمال کریں جس سے حادثہ سے محفوظ رہا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ پیدل چلنے والے اور گاڑیوں پر سفر کرنے والے تمام افراد ٹرافک سگنل کا استعمال کریں ۔ ہری لائٹ آنے پر ہی روڈ کو کراس کیا جائے اور پیدل راہرو سفید پٹیوں پر ہی چلا کریں ۔ نیشنل ہائی وے پر گاڑی کو احتیاط سے چلایا کریں اور تیز رفتار گاڑی چلانے سے پرہیز کرے ۔ ٹرافک حادثات میں کمی کے لیے ٹرافک رولس کا استعمال کریں ۔ 18 سال سے کم عمر کے لڑکے گاڑی نہ چلایا کرے ٹرافک قواعد پر عمل کرنے سے حادثات سے محفوظ رہا جاسکتا ہے ۔۔