ہیلمیٹ کے بعد ٹو وہیلر گاڑی کو سائیڈ مرر نہ ہونے پر چالانات

   

ٹریفک پولیس کی خصوصی مہم گذشتہ 8 ماہ کے دوران 3.16 لاکھ روپئے کے جرمانے
حیدرآباد ۔ 16 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : ہیلمیٹ کے بعد ٹریفک پولیس نے دونوں پہیوں والی گاڑی کے ہینڈل کی دونوں جانب
(side mirror)
سائیڈ آئینے لگائے بغیر گاڑی چلانے والوں کو سخت انتباہ دیا ہے ۔ قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف چالانات عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ سائبر آباد ٹریفک پولیس نے کہا کہ بائیک کے دونوں سائیڈ آئینے نہ ہونے سے بڑے پیمانے پر حادثات ہورہے ہیں جس سے قیمتی زندگیاں بھی ضائع ہورہی ہیں ۔ سائیڈ آئینے کے بغیر گاڑیاں چلانے سے گذشتہ 8 ماہ کے دوران 158 سڑک حادثات ہوئے اور ان حادثات میں 169 افراد کی موت بھی واقع ہوئی ہے ۔ پیچھے سے آنے والی گاڑیوں کو دیکھے بغیر ہی بائیک چلانے والوں کی جانب سے اچانک لائن تبدیل کرتے ہوئے یو ٹرن لے رہے ہیں ۔ ان حالات میں ان کی گاڑیاں حادثات کا شکار ہورہی ہیں کبھی ڈیوائیڈر یا کبھی جھاروں ، پتھروں سے ٹکرا رہے ہیں ۔ جس کا جائزہ لینے کے بعد انسانی زندگیوں کا تحفظ کرنے کے لیے سائبر آباد ٹریفک پولیس نے بائیک ہینڈل کی دونوں جانب سائیڈ آئینے کو لگانے کی خصوصی مہم کا آغاز کیا ہے ۔ سائبر آباد پولیس کمشنریٹ کے حدود میں کمانڈ کنٹرول سنٹر سے سی سی کیمروں کی مدد سے چالانات جاری کئے جارہے ہیں ۔ جاریہ سال جنوری سے اگست تک 8 ماہ کے دوران 3.16 لاکھ روپئے کے جرمانہ عائد کئے گئے ہیں ۔ سائبر آباد ٹریفک ڈی سی پی وجئے کمار نے کہا کہ دوپہیوں کی گاڑی چلانے والوں کے لیے لازمی ہے کہ وہ اپنی بائیک ہینڈل کی دونوں جانب side mirror ضرور لگائیں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی ۔ اس سلسلے میں عوام میں شعور بیدار کیا جارہا ہے ۔ پھر بھی قواعد کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانے عائد کئے جائیں گے ۔۔ N