حیدرآباد ۔ یکم ۔ مئی : ( راست ) : ہیلپنگ ہینڈس بہ تعاون عبادت خانہ کمیٹی کے مشترکہ زیر اہتمام 6 تا 12 مئی 2024 کو امام صادق ہال عبادت خانہ حسینی میں روزانہ دوپہر 2 تا 6-30 بجے شام تک دسویں اور انٹر میڈیٹ فرسٹ ایئر طلبہ کے لیے سمر کیمپ منعقد ہوگا ۔ دوران کیمپ طلبہ اپنے اہم مضامین سے متعلق ماہر اسکالرس سے استفادہ کرسکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ یومیہ کی بنیاد پر کوئیز مقابلہ بھی ہوگا جس میں پرکشش انعامات حاصل کرنے کا موقع رہے گا۔ اس دوران طلبہ کو مختلف سہولتیں جیسے تخلیقی ماحول ، اسٹیشنری ، لرننگ میٹرئیل اور اسناکس یومیہ کی بنیاد پر فراہم کیا جائے گا ۔ رجسٹریشن کروانے والے تمام طلبہ کی حوصلہ افزائی کی جائے گی ۔ رجسٹریشن کی آن لائن سہولت ہے یا پھر دفتر ہیلپنگ ہینڈ یا عبادت خانہ حسینی میں بھی رجسٹریشن کروایا جاسکتا ہے ۔