ہیلپنگ ہینڈ سے اسٹوڈنٹس کیلئے ٹیالنٹ سرچ ٹسٹ

   

حیدرآباد ۔ 5 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : منیجنگ ٹرسٹی ہیلپنگ ہینڈ ڈاکٹر شوکت مرزا کے بموجب سماج کے پسماندہ طبقہ کو تعلیم اور ریسرچ کے میدان میں شعور بیدار کرتے ہوئے ان کی مدد کرنے والی ہیلپنگ ہینڈس ٹرسٹ کے زیر اہتمام 22 اور 23 جنوری کو ایک ٹیالنٹ سرچ ٹسٹ رکھا ہے ۔ اس کے لیے ادخال درخواست کی تاریخ کا آغاز 7 جنوری کو ہوگا اور 22 جنوری تک جاری رہے گی ۔ ٹیالنٹ سرچ ٹسٹ میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والوں کو ٹسٹ کی جانب سے پہلا انعام 25 ہزار ، دوسرا انعام 15 ہزار ، تیسرا انعام 10 ہزار اور ترغیبی انعام کے طور پر 5 ہزار روپئے دئیے جائیں گے ۔ اس سرچ ٹسٹ میں گریڈ نویں ، دسویں اور گیارہویں کے طلبہ کے علاوہ انٹر میڈیٹ فرسٹ ایر کے طلبہ شرکت کے اہل ہیں ۔ ٹسٹ میں ملٹی پل چوائس پر مشتمل سوالات پوچھے جائیں گے جس کے لیے دو گھنٹوں کا وقت دیا جائے گا ۔ ٹسٹ میں انگلش ، میتھامیٹکس ، جنرل اوئیرنس ، کرنٹ افیرس ، ریلیجین ، اسپورٹس ، ہسٹری ، آئی ٹی ، ورلڈ افیرس ، کریٹک تھنکنگ اور پولیٹکس وغیرہ پر سوالات پوچھے جائیں گے ۔ امتحانی مراکز دونوں شہروں کے مختلف مقامات پر رہیں گے جس کو ہال ٹکٹ میں درج کیا جائے گا ۔ رجسٹریشن بالکل فری ہے ۔ ہر اسکول سے 10 امیدواروں کو شرکت کرنے کی اجازت ہے ۔ درخواستیں بذریعہ ای میل
[email protected]
پر بھی ارسال کرسکتے ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9704930186 پر ربط کریں ۔۔