ہیلی پیڈ، جاکوزی اور منی گالف دنیا کی طویل ترین کار میں اور کیا خاص ہے؟

   

واشنگٹن : امریکہ میں دنیا کی طویل ترین کار جس کی لمبائی 30 میٹر سے زیادہ ہے اس وقت توجہ کا مرکز ہے۔ اسے ’’امریکن ڈریم‘‘ کا نام دیا گیا۔ سپر لیموزین 30.54 میٹر تک لمبی ہے۔ اس کی لمبائی ہی اس کی خاص وجہ نہیں بلکہ اس میں اور بہت کچھ ہے۔ اس میں ایک جاکوزی، منی گالف، ہیلی پیڈ اور یہاں تک کہ ایک سوئمنگ پول کے ساتھ ڈائیونگ بورڈ، ٹی وی، فریج اور ٹیلی فون جیسے کئی برقی آلات بھی اس میں شامل ہیں۔ دنیا کی یہ سب سے لمبی کار ہے۔ اسے اصل میں 35 سال قبل تیار کرنے کا کام شروع کیا گیا تھا۔