کینبرا 15جولائی (یو این آئی) آسٹریلیا کے نارتھن ٹیریٹری (این ٹی) میں پرواز کے دوران ہیلی کاپٹر کے ایک پرندے سے ٹکرانے سے ایک شخص کی موت ہو گئی۔این ٹی پولیس نے پیر کی رات ایک بیان میں کہا کہ ہنگامی خدمات کو مقامی وقت کے مطابق تقریباً دوپہر 2 بجے اطلاعات موصول ہوئی کہ ایک ہیلی کاپٹر نے جس میں دو افراد سوار تھے نے پرندے سے ٹکرانے کے بعد این ٹی کے دارالحکومت ڈارون سے 500 کلومیٹر مشرق میں دور دراز جھیل ایویلا کی فضائی پٹی پر ہنگامی لینڈنگ کی۔پولیس نے کہا کہ اس حادثے میں لگتا ہے کہ پرندے کے ٹکرانے سے 54 سالہ مرد مسافر کو شدید چوٹیں آئیں جو جان لیوا ثابت ہوئیں۔پائلٹ نے ہیلی کاپٹر کو محفوظ طریقے سے اتارا اور وہ زخمی نہیں ہوا۔پولیس اور ایمبولینس پیرامیڈکس موقع پر پہنچے جہاں 54 سالہ مرد کو مردہ قرار دیا گیا۔نیوز کارپ آسٹریلیا کی خبروں کے مطابق پرندہ ہیلی کاپٹر کے کیبن سے ٹکراکر اور مسافر کو جا لگا۔