لندن: مڈغاسکر میں پولیس امور کے وزیر کا سمندر میں جب ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا، تو وہ گھنٹوں تیرنے کے بعد ساحل تک پہنچے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ہیلی کاپٹر کے حادثے کی وجہ کیا ہو سکتی ہے۔مالاگاسی کے وزیر سرجی گیلے اور ملک کے دیگر حکام نے گزشتہ روز بتایا کہ جزیرے کے شمال مشرقی ساحل پر ہیلی کاپٹر کے گر کر تباہ ہونے والے حادثے میں بچ جانے والے دو افراد میں سے وہ ایک تھے جو تقریباً 12 گھنٹے تک تیراکی کے بعد ساحل تک پہنچ سکے۔