ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ، 3 زخمی

   

Ferty9 Clinic

ماسکو۔25 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) روس کے ایمرجنسی عہدیداروں کے مطابق سائبریا میں چہارشنبہ کو ایک پیسنجر ہیلی کاپٹر کے ہنگامی لیڈنگ کرنے سے تین افراد زحمی ہوگئے۔ Mi-8 ہیلی کاپٹر میں جملہ 21 مسافرین اور عملہ کے تین افراد سوار تھے۔ اڑان بھرنے کے بعد ہیلی کاپٹر برفانی طوفان میں پھنس گیا۔ روس کی وزارت ہنگامی حالات کی مقامی شاخ نے یہ بات بتائی۔ ہنگامی لینڈنگ کے دوران ہیلی کاپٹر کا توازن بگڑ گیا جس میں دو مسافرین اور عملہ کا ایک فرد زخمی ہوگئے۔