ہیما کوہلی نے سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے حلف لیا

   

حیدرآباد، 31/ اگست (یواین آئی)تلنگانہ ہائی کورٹ کی سابق چیف جسٹس ہیماکوہلی سپریم کورٹ کی ان ججس میں شامل ہوگئی ہیں جنہوں نے آج عدالت عظمی میں منعقدہ ایک تقریب میں حلف لیا۔جسٹس کوہلی،سپریم کورٹ کی جج بنائے جانے کی سفارش کرتے ہوئے عدالت عظمی کے کالیجیم کی جانب سے مرکز سے کی گئی سفارش والے ناموں میں شامل تھیں۔