رانچی : جھارکھنڈ میں زمین گھپلہ کے ملزم سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے اپنے چچا کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے داخل کی گئی عبوری ضمانت کی درخواست پر آج سماعت ہوئی۔ ای ڈی کے خصوصی جج راجیو رنجن کی عدالت نے مسٹر سورین کو اپنے چچا کی آخری رسومات میں شرکت کی اجازت نہیں دی۔ درخواست میں انہوں نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ انہیں اپنے چچا کے آخری رسومات میں شرکت کی اجازت دی جائے ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے عدالت سے 13 دن کی عبوری ضمانت بھی مانگی تھی۔ لیکن سماعت کے بعد عدالت نے انہیں عبوری ضمانت دی۔ عدالت کے حکم کے بعد اب ہیمنت سورین اپنے چچا کی آخری رسومات میں شرکت نہیں کر سکیں گے ۔ واضح رہے کہ جے ایم ایم سپریمو شیبو سورین کے بڑے بھائی راجہ رام سورین کا ہفتہ کی صبح انتقال ہوگیا۔