نئی دہلی: جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو سپریم کورٹ سے راحت نہیں ملی ہے۔ کورٹ نے ہیمنت کی عبوری رہائی پر سماعت کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ وہ انتخابی مہم کے لیے جیل سے باہر آنا چاہتے ہیں۔ عدالت نے کہا ہے کہ ہائی کورٹ نے گرفتاری کو چیلنج کرنے والی درخواست مسترد کر دی ہے، اب آپ اگلے ہفتے اس پربحث کریں۔دراصل ہیمنت نے ہائی کورٹ کے فیصلے میں تاخیر کی بنیاد پر اپنی رہائی کا مطالبہ کیا تھا، لیکن 3 مئی کو ہائی کورٹ نے ان کی گرفتاری کو صحیح ٹھہرا دیا تھا۔