ہینلے پاسپورٹ انڈیکس میں ہندوستان کی 8 درجہ بہتری

   

نئی دہلی ۔24؍جولائی ( ایجنسیز )ہندوستانی پاسپورٹ ہینلے پاسپورٹ انڈیکس 2025 میں 77 ویں نمبر پر آگیا ہے جو پچھلے سال 85 ویں نمبر پر تھا۔ صرف دو اضافی ممالک تک ویزا فری رسائی حاصل کرنے کے باوجود یہ ایک قابل ذکر اضافہ ہے۔ ہندوستانی پاسپورٹ رکھنے والے اب ویزا فری یا ویزہ آن ارائیول رسائی کے ساتھ 59 مقامات تک سفر کرسکتے ہیں۔ہینلی پاسپورٹ انڈیکس پاسپورٹ کی درجہ بندی کرتا ہے۔ ہندوستان کی درجہ بندی میں8نمبر کی بہتری آئی ہے۔ہندوستانی مسافروں کے لیے 59 مقامات میں ملائیشیا، انڈونیشیا، مالدیپ اور تھائی لینڈ شامل ہیں جو بغیر ویزا کے داخلے کی پیشکش کرتے ہیں۔ سری لنکا، میانمار اور مکاؤ جیسے ممالک ویزا آن ارائیول کی سہولیات فراہم کرتے ہیں۔عالمی نقل و حرکت کی درجہ بندی میں ایشیائی ممالک کا غلبہ برقرار ہے۔ سنگاپور نے 193 مقامات تک بغیر ویزا رسائی کی پیشکش کرتے ہوئے سرفہرست مقام برقرار رکھا ہے۔ جاپان اور جنوبی کوریا 190 ممالک تک رسائی کے ساتھ ہیں۔