ہینڈلوم کرافٹ کی حوصلہ افزائی ضروری

   

کریم نگر میں ہینڈلوم ملبوسات کی نمائش ، کوآپریٹیو بینک چیرمین کا خطاب
کریم نگر:۔ہینڈلوم ہینڈ کرافٹ کو ملک گیر سطح پردستیاب مقبولیت کے مدنظر ہینڈلوم ہینڈ کرافٹ کی حوصلہ افزائی کی جائے، ان خیالات کا اظہار اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک چئیر مین کنڈوری رویندر راؤ نے کیا۔ ہینڈلو م ہینڈ کرافٹ ہفتہ وارہ تقریب کے ضمن مقامی ریوینیو گارڈن میں نابارڈ کے زیر قیادت ہینڈلوم ملبوسات و اشیاء کی نمائش ( ایکزیبیشن ) کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ اس موقع پر چئیرمین موصوف نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے قبل ازیں ہینڈلوم کارکنوں کو ہینڈلوم ہفتہ واری تقریب کے ضمن مبارکباد پیش کی اور کہا کہ متحدہ آندھرا پردیش ریاست میں ہینڈلوم ٹیکسٹائیل کے فروغ کے لئے 1200 کروڑ مختص کئے گئے تھے۔ ریاستی حکومت کی جانب سے فن مہارت کے فروغ کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جارہے ہیں۔ وزیر اعلی کے سی آر کے ہدایات کے مطابق ہر پیر ملازمین کو ہینڈلوم ملبوسات کے استعمال کی ہدایت دی گئی۔ہینڈلوم مزدوروں کے بہبود کے لئے ریاستی حکومت کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔ ضلع کلکٹر کریم نگر آر وی کرنن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہینڈلوم فنکاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے ہینڈلوم ملبوسات کے استعمال کی خواہش کی۔ضلع کلکٹر نے نمائش کے لئے تیار کردہ اشیاء￿ پر فنکاروں کے نام اور تیاری کیلئے درکار وقت کو پیش کرنے کی صلاح دی۔ نابارڈ اے جی ایم مہانتی نے جدید دور و بازار میں مانگ کے مطابق ہینڈلوم ملبوسات کی تیاری کی حوصلہ افزائی کی خواہش کی۔ بعد ازاں مہمانان نے ہینڈلوم ہینڈ کرافٹ کے نمائش میں لگائے گئے اسٹالس کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر نابارڈ عہدیداران ، منوہر ریڈی ، اننت ، ضلع عہدیداران و دیگر نے شرکت کی۔