حیدرآباد۔ مرکزی وزیر برائے بہبودی خواتین و اطفال سمرتی ایرانی نے کہا کہ حکومت نے ہینڈلوم بافندوں ‘ ورکرس وغیرہ کیلئے کافی اقدامات کئے ہیںاور خصوصی پیاکیج کا اعلان بھی کیا ہے ۔ انہوں نے بی جے پی رکن پارلیمنٹ آنند بھاسکر کے مکتوب کے جواب میں کہا کہ مرکزی حکومت نے آتم نربھر بھارت ابھیان کے نام سے ایک خصوصی معاشی پیاکیج کا اعلان کیا ہے تاکہ ملک کی معیشت کو خود مکتفی بنایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ مختلف شعبہ جات کیلئے کریڈٹ سپورٹ اقدامات کا بھی اعلان کیا گیا ہے ۔ ہینڈ لوم بافندے ان اقدامات سے استافادہ کرسکتے ہیں۔ حکومت ان شعبہ جات کی بہتری کیلئے کئی اقدامات کر رہی ہے ۔