ہیومن کائنڈ ویلفیر فاونڈیشن کو صدقات و زکواۃ کے ذریعہ تعاون کی اپیل

   

حیدرآباد :۔ ہیومن کائنڈ ویلفیر فاونڈیشن کے زیر اہتمام غریب ، بے سہارا اور لاچار افراد کو سڑکوں سے دریافت کر کے انہیں فاونڈیشن میں پناہ دی جاتی ہے ۔ فاونڈیشن کا اصل مقصد بے سہارا ، لاچار غریب یا پھر دماغی طور پر متاثرہ افراد کے علاوہ ایسے ضعیف جوڑے جن کو اولاد بے گھر کردیتی ہے کو سہارا دیتے ہوئے انہیں کھانا ، کپڑا اور ادویات فراہم کرنا ہے ۔ یہ فلاحی اور سماجی خدمات بالکل مفت کی جاتی ہے ۔ اسی طرح ایسے بزرگ جن کی اولاد بیرون ممالک میں مقیم ہیں کے لیے بھی خصوصی علاج و معالجہ اور روز کا انتظام رکھا گیا ہے ۔ اس خدمات کی انجام دہی کے لیے سن سٹی میں آشیانہ قائم کیا گیا ہے ۔ اس کام کو برقرار رکھنے اور مزید آگے بڑھانے کے لیے صدقات و زکواۃ سے بھر پور مدد فرمائیں ۔ پرانے کپڑے ، راشن اور پرانا سامان کے ذریعہ بھی مدد کی جاسکتی ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8830789938 ۔ 9398777107 ۔ 9059851021 پر ربط کریں ۔۔