ہیٹی میں آئل ٹینکر میں دھماکہ 60 افراد ہلاک

   

پورٹ او پرنس: ہیٹی میں تیل لے جانے والے ٹینکر میں دھماکے سے 60 افراد ہلاک اور 100سے زائد زخمی ہوگئے۔ منگل کے روز ہیٹی کے شمالی شہر کیپ ہیٹن میں موٹر سائیکل ٹیکسی کو بچانے کی کوشش میں ٹینکر ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہو کر اُلٹ گیا، جس کی وجہ سے تیل ٹینکر سے باہر گرنا شروع ہوا تو مقامی افراد اسے جمع کرنے کیلئے دوڑے ، اسی دوران دھماکہ ہوگیا۔ مقامی حکام کے مطابق دھماکے سے اطراف کے 20 گھروں میں آگ لگ گئی جس کی وجہ سے گھروں میں موجود لوگوں کے بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکے میں ہلاکتوں پر ہیٹی میں 3دن کے سوگ کا اعلان کیا گیا ہے ۔