ہیٹی میں جوزیف لیمبرٹ نئے صدر نامزد

   

Ferty9 Clinic

ہیتی ۔ ہیٹی کے صدر جوینل موئز کے قتل کے چند روز بعد جوزیف لیمبرٹ کو ملک کا نیا صدر نامزد کر دیا گیا ہے۔ ملکی سینیٹ کے ایک گروپ نے جوزیف لیمبرٹ کو نئے صدر کے لیے نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن عبوری وزیراعظم کلاڈ جوزف نے اس اقدام کو نظرانداز کردیا ہے۔ اقوام متحدہ ہیٹی میں رواں برس کے آخر میں انتخابات ہونے تک جوزف کو ہی جائز سربراہ تسلیم کرتی ہے۔ دوسری جانب ملکی املاک کی حفاظت کے لیے ہیٹی کی حکومت نے امریکہ اور اقوام متحدہ سے بیرونی فورسز بھیجنے کی بھی درخواست کی تھی۔ تاہم امریکہ نے کسی قسم کی عسکری امداد کی پیشکش سے انکار کر دیا ہے۔چہارشنبہ کو صدر جوینل موئز کے قتل کے بعد سے یہ ملک برسوں سے جاری سیاسی بحران میں مزید پھنس گیا ہے۔