ہیٹی میں جیل ٹوٹنے کا واقعہ 25 قیدی ہلاک ، 400 سے زائد فرار

   

کیریبین جزائر :۔ ہیٹی میں جیل ٹوٹنے کے واقعہ میں 25 قیدی ہلاک اور 400 قیدی فرار ہوگئے ہیں ۔ ہیٹی کے دارالحکومت پورٹ اوپرنس کی مرکزی جیل میں گذشتہ روز حادثہ پیش آیا جس میں جیلر کے ساتھ کئی قیدی ہلاک ہوئے ۔ جیل سے فرار ہونے والے قیدیوں نے جاتے ہوئے کئی لوگوں کا قتل بھی کیا ۔ اس جیل میں 1500 قیدی موجود تھے ۔۔