پورٹ او پرنس: ہیٹی میں 5.3شدت کے زلزلے سے 2 افراد ہلاک اور50 زخمی ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق ہیٹی کے جنوبی علاقے میں زلزلے سے سیکڑوں گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔ لوگ گھبراہٹ میں گھروں سے نکل آئے۔ زلزلے سے چھت گرنے اورلینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتیں ہوئیں۔
روس : اپوزیشن رہنما ناولنی دہشت گردوںکی فہرست میں شامل
ماسکو : روس نے اپوزیشن رہنما الیکسی ناولنی کو دہشت گرد اور انتہاپسندوں کی فہرست میں شامل کرلیا۔ اپوزیشن لیڈر کے دیگر کئی ساتھی بھی اس فہرست میں شامل کیے جاچکے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ سال ناولنی کے سیاسی نیٹ ورک کو بھی انتہاپسند قرار دے کر پابندی لگائی تھی۔