جمیکا : بحیرہ کریبیین کی ریاست ہیٹی کے صدر جووینل موئز کے قتل کے سلسلے میں مطلوب کولمبیا کے ایک شہری پر امریکہ کی ایک عدالت میں فرد جرم عائد کر دی گئی۔ ماریو پی نامی اس ملزم کو امریکا میں گرفتار کر لیا گیا تھا اور اسے منگل کے روز میامی میں ایک وفاقی عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ ملزم کولمبیا کی فوج کا ایک سابق اہلکار ہے اور اس پر الزام ہے کہ اس نے صدر موئز کے قتل کے سلسلے میں حملہ آوروں کی مدد کی تھی۔ ہیٹی میں صدر جووینل موئز کو مسلح حملہ آوروں کے ایک گروپ نے گزشتہ برس جولائی میں ان کی رہائش گاہ پر قتل کر دیا تھا۔