ماسکو: ہیٹی کے صدر جوونیل موائس کے قتل کے معاملے میں اب تک 23 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ۔ پولیس نے یہ اطلاع دی ۔ حراست میں لئے گئے 23 افراد میں سے 18 کولمبیا کے اور پانچ ہیٹی کے شہری ہیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے مسٹر موائس کا ان کے گھر میں گھس کر قتل کیا گیا تھا۔ اس دوران ان کی اہلیہ مارٹین موائس بھی زخمی ہو گئی تھیں ، جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا ۔ پولیس نے بتایا کہ اس معاملے میں تفصیلی جانچ جاری ہے اوراب تک 28 مشتبہ افراد کی شناخت کی گئی ہے ۔