ہیٹی کے صدر کے قتل کی تحقیقات بیشتر مشتبہ افراد گرفتار

   

ہیٹی کے صدر جوینل موئز کے قتل کے دو روز بعد کئی گرفتاریاں عمل میں آئی ہیں۔ حکام کے مطابق تفتیش کے دوران 26کولمبین شہری، اور ہیٹی کے دو امریکی نژاد شہریوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس ترجمان نے بتایا ہے کہ ان میں سے پندرہ کولمبین اور دو امریکی شہری صدر کے قتل میں ملوث ہوسکتے ہیں۔ اس کیریبک ملک کی حکومت کے مطابق قتل کے مبینہ ذمہ داران کے بارے میں کولمبین فوج کے ایک سابق اہلکار نے اطلاعات فراہم کی ہیں۔ اس کے علاوہ تین کولمبین باشندے ہلاک ہوچکے ہیں، جبکہ 8ابھی تک فرار ہیں۔ پولیس نے تاہم پہلے کم از کم 4 ہلاکتوں کا بتایا تھا۔