گیانا : بحیرہ کریبیین کی ریاست ہیٹی میں وزیر اعظم کے دفتر کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ سربراہ حکومت آریئل ہنری پر کیا گیا ایک قاتلانہ حملہ ناکام رہا۔ وزیر اعظم کے دفتر سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق آریئل ہنری پر یہ حملہ ایک مسلح شخص نے ہفتے کے روز ملکی یوم آزادی کے موقع پر ایک تقریب کے دوران کیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق اس واقعے میں ایک شخص ہلاک اور دو دیگر زخمی ہو گئے۔ سرکاری ذرائع نے تاہم ان ہلاکتوں کی تصدیق نہیں کی۔